Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئی

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 07:12am

دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں چھونے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مسحور کن دھن بنانے والے موسیقار 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر ڈرامہ پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

اس سُپرہٹ سیریز میں 18 دھنیں استعمال کی گئیں۔ تاہم دنیا بھر میں اپنی دھن سے تہلکا مچانے والا ترک موسیقار اب ہم میں نہیں رہا۔ ارطغل غازی کی دھن کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، اس دھن کو نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا اور یہ دھن لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ ترکش ڈرامہ ارطغل غازی پر پاکستانیوں کے ردِعمل نے بھی ڈرامہ بنانے والوں کے دل جیت لیے۔

یکم رمضان سے پاکستان میں نشر کی جانے والی اس سیریز کو بنانے والے پاکستان میں زبردست کامیابی اور شاندار پزیرائی ملنے پر بے حد خوش ہیں۔

سیریز پاکستانی شائقین تک پہنچانے میں پیش پیش ریاض منٹی کا پاکستان سے ملنے والی پزیرائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مذکورہ سیریز پر پاکستان میں اتنا اچھا ردِعمل دیکھنے میں آیا کہ خوشی ناقابل بیان ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی قسط نشر ہوتے ہی ارطغل غازی پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈر توڑ رہا ہے اور روز ہی اس کی قسطیں پاکستان میں یوٹیوب چینل پر ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہیں۔

ترکی کے سرکاری چینل ٹی آر ٹی کے ڈیجیٹل ترکش ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی نے پاکستان میں اس ڈرامے کی خوبصورت ڈبنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی نے ڈبنگ اور براڈ کاسٹ کے حوالے سے بہت عمدہ کام کیا۔

اس چینل کو سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس چینل نے ایک ماہ سے بھی کم کے عرصے میں 9 لاکھ 90 ہزار سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔

ریاض منٹی نے کہا کہ آن لائن میڈیم پر صارفین کی بڑی تعداد کا یہ ڈرامہ دیکھنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر حال ہی میں نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے یوٹیوب چینل نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور 10 دنوں کے کم وقت میں ایک ملین سے زائد سبسکرائبر حاصل کر لئے ہیں۔ جس کے بعد ڈرامہ ارطغرل غازی ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں آ گیا۔